• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسر کےچہرے پر کھانسنے والے کو جیل بھیج دیا گیا

لندن (پی اے) پولیس افسر کے چہرے پر کھانسنے کے جرم میں ایک شخص کو جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس افسر نے اسے ایک خاتون کے ایسالٹ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں 24 مارچ کو وانٹیج میں اس اطلاع پر ایک ایڈریس پر بلایا گیا تھا کہ ایک خاتون پر حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے 37 سالہ ایلکس ووڈ کو موقع سے گرفتار کیا تھا، جس نے جان بوجھ کر ایک افسر کے چہرے پر کھانسی کی۔ برج اینڈ ڈورچسٹر اپان ٹیمز آکسفورڈ شائر سے تعلق رکھنے والے ووڈ نے آکسفورڈ مجسٹریٹس کورٹ میں ایسالٹس کا اعتراف کیا جس پر عدالت نے اسے 22 ہفتے کیلئے جیل بھیج دیا۔ اس وقت پولیس آفیسر ایک پروٹیکٹیو فیس ماسک پہنے ہوئے تھا۔ ٹیمز ویلی پولیس نے بتایا کہ جب ملزم ووڈ سے پوچھا گیا کہ وہ پولیس افسر کے چہرے پر کیوں کھانسا تھا تو اس نے جواب دیا کہ ماسک کسی چیزکو نہیں روک سکے گا۔ پولیس نے کہا کہ ان نے 30 سال سے زائد عمر کی عورت کو سینے سے دبوچا اور سر پر کین سے ضرب لگا کر ایسالٹ کیا۔ چیف انسپکٹر میٹ بولیونٹ نے کہا کہ ووڈ نے پولیس افسر کو بظاہر دھمکانے کیلئے جان بوجھ کر یہ عمل کیا تھا تاکہ ممکنہ طور پر اسے کچھ لگ جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حال میں یہ مکمل طور پر نامناسب اور ناقابل قبول رویہ تھا، خاص طور پر کوویڈ 19 وبا کے حالات میں۔ ٹیمز ویلی پولیس فیڈریشن کے چیئرمین کریگ او لیری نے کہا کہ موجودہ ماحول میں جان بوجھ کر ایک پولیس آفیسر پر کھانسنا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے ووڈ نے عمل کو نفرت انگیز قرار دیا اور کہا کہ ایسے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔ ووڈ کو کرمنل ڈیمج کے ایک الزام کا بھی مرتکب قرار دیا گیا۔
تازہ ترین