• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ کی بارگاہ میں اجتماعی توبہ استغفار کی جائے،الشیخ عیسیٰ

آئرلین (فرخ وسیم بٹ) کورونا وائرس سےپوری دنیا کی طرح آئرلینڈ بھی متاثر ہے جس سے یہاں کے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ لمرک کی مسجد کے امام و خطیب الشیخ عیسیٰ اور حافظ گل نواز خان نےجنگ سےگفتگو کرتے ہوئے یہاں کی مسلم کمیونٹی کے نام پیغام میں کہا کہ ہر چیز کا امر اللہ رب العزت کی طرف سے ہوتا ہے لیکن یہ وباء یقینا ہماری ہی شامت اعمال ہے اس وقت ہمیں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں کثرت کے ساتھ اجتماعی توبہ استغفار کرنا چاہیے اور حضور نبی اکرمﷺ نے ان وباؤں سے بچنے کے لیے جو دعائیں بتائی ہیں ان کا ورد کیا جائے۔قرآن پاک کی تلاوت باالخصوص سورہ اخلاص ،سورہ فلق، سورہ الناس کا کثرت سے ورد کریں ۔توبہ استغفار کرنے سے وبائیں اور مصیبتیں ٹل جاتی ہیں، ہمیں ہر وقت باوضو رہنا چاہیے، حکومت کی طرف سے جو احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں انہیں اختیار کیا جائے،ا للہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ہمیں حضور نبی کریمﷺ کے صدقے اس مہلک وباء سے محفوظ رکھے اور ہمیں اس وباء سے نجات دے۔
تازہ ترین