• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن میں پاکستانی صحافی کی گمشدگی پر تشویش ہے، رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز

پیرس (نمائندہ جنگ) صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈر نے کہا ہے کہ ہمیں سویڈن میں پاکستانی صحافی کی گمشدگی کے بارے میں تشویش ہے انہوں نے سویڈش پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی صحافی کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کریں جو سویڈن میں پناہ گزین کی حیثیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان ٹائمز نیوز ویب سائٹ کے ایڈیٹر، ساجد حسین 2 مارچ کو اسٹاک ہوم میں ٹرین میں سوار ہوکراپسالہ جانے کے لئےروانہ ہوئے جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئے۔ ان کی پاکستان میں مقیم اہلیہ ، شہناز بلوچ ، کچھ دن بعد اپسالہ پہنچنے والی تھیں۔ سویڈش پولیس نے آر ایس ایف کو بتایا کہ اس نے اسٹاک ہوم سے رخصت ہونے کے 45 منٹ بعد اپسالا میں ٹرین سے سفر کیا۔ آر ایس ایف کے سویڈش سیکنڈ کے صدر ایرک ہلکجیر نے کہا ، ساجد حسین کی گمشدگی تشویشناک ہے۔
تازہ ترین