• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زاہد احمد کی قرنطینہ میں وقت گزارنے کیلئے مداحوں کو چند تجاویز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکار زاہد احمد نے قرنطینہ میں وقت گُزارنے کے لیے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پرکچھ تجاویز بتادیں۔ گزشتہ روزپاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکارزاہد احمد نے تصویراورویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کوقرنطینہ میں وقت گُزارنے کی کچھ تجاویزسے آگاہ کیا۔وقت پر پانچ وقت کی نما ز ادا کریں (ہمارے پاس نماز نہ پڑھنے کا کوئی عذر نہیں ہے)۔روزانہ قرآن پاک پڑھیں لیکن ترجمہ کے ساتھ (روزانہ تھوڑا تھوڑا پڑھیں، خود پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں)۔میں آپ کو تجویز کروں گا کہ آپ اپنے موبائل فون میں ’حدیث‘ کی کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں تاکہ آپ اُس ایپ سے روزانہ کی بنیاد پر حدیث پڑھ سکیں (وہ پڑھیں جو آپ کا دل کریں)۔اگر آپ کے بچے بھی میرے بچوں کی طرح چھوٹے ہیں تو روزانہ اُن کے ساتھ ایک گھنٹہ کارٹون دیکھیں (انجوائے کریں اور اِس پر بات کریں)۔گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ کوئی بھی گیم کھیلیں (جیسے اسکریبل، پکشنری)۔ میز پر سارا کھانا رکھ کر اپنی فیملی کے ساتھ کھائیں (اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کریں کہ اُس نے ہمیں کون کون سی نعمتوں سے نوازا ہے)۔زاہد احمد نے لکھا کہ ’یہ سب کرنے کے بعد دن کے آخر میں آپ کا دل سکون میں ہوگا کہ آپ نے اپنے اللّہ کے تمام احکامات پورے کرتے ہوئے اپنی فیملی کے ساتھ بھی ایک اچھا وقت گُزارا ہے۔‘اداکار نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ سب کے ساتھ قرنطینہ میں وقت گزارنے کی کچھ تجاویز بانٹ رہا ہوں۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ قرنطینہ بھی استعمال کیا۔

تازہ ترین