• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹر پر میچز میں اسمارٹ گھڑی استعمال کرنے پر پابندی

لندن (جنگ نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو میچز کے دوران اسمارٹ گھڑیاں استعمال کرنے سے روک دیا۔ اس پابندی کا اطلاق نئے سیزن ہر طرح کی کرکٹ میں ہوگا۔ انگلش بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کے اس اقدام کا مقصد کائونٹی کرکٹ میچز کو لائیو اسٹریمنگ میں کسی بھی قسم کی ممکنہ گڑبڑ کو روکنا ہے۔ اسمارٹ گھڑیوں کی مدد سے میدان سے کسی بھی قسم کی معلومات باہر بیٹھے شخص کو آسانی سے فراہم کی جاسکتی ہے۔ ای سی بی کا کہنا ہے یہ فیصلہ کھیل کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے، امید کرتے ہیں کہ کھلاڑی اس کا پابندی کا نفاذ یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین