• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے وائٹ ہائوس کے تجارتی مشیر پیٹر نوارو پر زور دیا ہے کہ نوول کرونا وائرس پر چین کو بدنام کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں، انہوں نے کہا کہ امریکی سیاستدان کے بیانات تنقید کے قابل نہیں ۔ایک حالیہ انٹرویو میں وائٹ ہائو س کے دفتر برائےʼʼ ٹریڈ اینڈ مینوفیکچرنگ پالیسیʼʼکے ڈائریکٹر نوارو نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ دنیا کو چھ ہفتے پیچھے رکھے ہوئے ہے کیونکہ اس نے دوسروں کو یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ ایک نئے وبائی کورونا وائرس کیساتھ انسان سے انسان تک منتقلی کا بحران ہے۔

تازہ ترین