• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی ) کا اہم اجلاس (آج) بدھ کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ملک بھر میں آٹے اور اشیاءضروریہ کی ترسیل ‘ صوبوں میں آٹے اور غذائی اجناس کی صورتحال ‘ ٹرانسپورٹیشن اورتعمیراتی شعبے کے امور پر غور کیا جائے گا ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا اس اہم اجلاس میں چاروں صوبوں میں آٹے کی ترسیل کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات پر غور کیا جائے گا ۔
تازہ ترین