• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان متفقہ مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کریں‘ یورپی یونین

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امریکا کے بعد یورپی یونین نے بھی افغان رہنمائوں کی طرف سے بین الافغان مذاکرات کیلئے اتفاق رائے سے تشکیل پانے والی مذاکراتی ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ افغان دھڑوں کی اتفاق رائے سے تشکیل کردہ متفقہ مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کریں۔ کابل میں موجود یورپی یونین کی سفیروں کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متفقہ مذاکراتی ٹیم پر اتفاق افغانستان کے اندرونی سیاسی تنازعہ کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یورپی سفیروں کی جانب سے جاری اس بیان میں مذاکراتی ٹیم کی مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام افغان سیاسی رہنمائوں کو امن عمل میں خواتین‘ نوجوانوں اور افغان تنازع کے متاثرین کی شمولیت کو موثر بنانا ہوگا۔
تازہ ترین