• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی ممالک میں کورونا کے خاتمے کا جلد امکان نظر نہیں آتا، ڈبلیو ایچ او

ایشیائی ممالک میں کورونا کے خاتمے کا جلد امکان نظر نہیں آتا، ڈبلیو ایچ او 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایشیائی ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کا جلد امکان نظر نہیں آتا اس میں زیادہ وقت لگے گا اس لئے ان ممالک کے شہریوں کو پوری سنجیدگی کے ساتھ دیر تک حفاظتی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت (WHO)کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہی گئی ہے جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب تک کورونا کی وباء جاری رہے گی ایشیائی ممالک میں وائرس کے پھیلائو کا خطرہ برقرار رہے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس وائرس کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی اور موثر اقدامات ناگزیر ہیں جبکہ ترقی یافتہ ممالک کو ایسے قدم اٹھانے ہوں گے جس کا فائدہ سب کو پہنچے اور زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں۔ اقدامات کا مقصد دنیا سے اس وائرس کو ختم کرنے کی نیت ہونی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جائے۔ واضح رہے کہ ایشیا کے کم وبیش تمام ممالک ہی جن میں چین‘ پاکستان‘ بھارت‘ ایران‘ بنگلہ دیش‘ افغانستان اور جاپان شامل ہیں ان ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین