ماسکو (جنگ نیوز) روسی پارلیمان کے ایوان زیریں نے ایک قانونی بل منظور کیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ حکومتی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سات برس تک کی جیل کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں دو ملین روبل تک کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ رقم 25 ہزار پانچ سو ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔