• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے صحت یاب افراد کو کام کی اجازت دےدینی چاہیے، جرمن طبی حکام

برلن (جنگ نیوز) جرمن میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ایسے افراد پر باہر نکلنے کی پابندیاں نرم کر دینا چاہئیں جو کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس ایسوسی ایشن کے صدر کلاؤس رائہارٹ کے بقول یہ بہتر ہو گا کہ زیادہ سے زیادہ جرمن لوگوں میں ممکنہ طور پر اینٹی باڈیز بننے کے معاملے کا تجزیہ کیا جائے۔ ان کے بقول جو لوگ نئے کورونا وائرس کی انفکیشن سے گزر چکے ہیں وہ نہ تو خود خطرے میں ہیں اور نہ ہی دیگر لوگوں کے لیے خطرہ ہیں۔ جرمنی میں اس وقت کووڈ انیس کے مریضوں کی تعداد سڑسٹھ ہزار کے قریب ہے۔
تازہ ترین