• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور نیول چیف نے ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں عطیہ کردی

آرمی چیف، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور نیول چیف نے ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں عطیہ کردی 


لاہور(جنگ نیوز)آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں عطیہ کردی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حکومت کی طرف سے قائم کورونا ریلیف فنڈز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے 1 ماہ کی تنخواہ دی ہے۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دی۔ بریگیڈئیرز سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک افسران اپنی 3، 3 دن کی تنخواہیں کورونا ریلیف فنڈ میں دی، کرنل کے عہدے تک افسران نے 2 دن کی تنخواہ، سپاہیوں سے لیکر جے سی اوز نے اپنی ایک دن کی تنخواہ اس وباءسے نمٹنے کے لیے دی۔ دریں اثناء کورونا ریلیف فنڈ میں تعاون کافیصلہ کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال میں پاکستا ن کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کا بھرپورمقابلہ کر رہا ہے۔اس کے علاو ہ وائس ایڈمرل سے کموڈور سطح کے افسران 3 دن کی تنخواہ جبکہ باقی تمام افسران بشمول سویلین افسران 2 دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے جبکہ پاک بحریہ کے چیف پیٹی افسران، سیلرز اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک دن کی تنخواہ اس فنڈ میں عطیہ کرے گا۔

تازہ ترین