• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، اقبال زیڈ احمد سمیت 6 افراد کی ضمانت منظور

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ نے منی لانڈرنگ، رقوم کی غیرقانونی منتقلی کے نیب ریفرنس میں نامزد اقبال زیڈ احمد سمیت 6 ملزمان کی وکلا کے دلائل سننے کے بعد منگل کو 10,10لاکھ روپے کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔ واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں نامزد 2ملزمان اقبال زیڈ احمداورسلامت علی گرفتار تھے جبکہ 4ملزمان رضی الدین‘ فصیح الدین‘ محمدعاصم اورہمایوں ضمانت پر تھے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا 4ملزمان کی ضمانتوںکی توثیق جبکہ گرفتارملزمان کی 10,10لاکھ روپے کی ضمانت منطورکرلی ہے۔ منگل کو نامزد ملزمان کی جانب سے معروف وکیل فاروق ایچ نائیک جبکہ نیب کی جانب سے پراسکیوٹر نیب اورنیب کے تفتیشی آفیسر پیش ہوئے۔ 
تازہ ترین