• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر نے کورونا متاثرین کی مددکیلئے 7ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی

انقرہ (خبرایجنسی )ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کورونا وائرس سے نمٹنے اور وبا ءکےمتاثرین کی مدد کے لیے قومی فنڈ کا قیام کرتے ہوئے اپنی 7 ماہ کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرادی، انہوں نے کہاکہ ترکی میں دیگر ممالک کے مقابلے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے اچھے انتظامات ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا کے مریض اس وقت اسلامی ممالک میں ایران کے بعد سب سے زیادہ ترکی میں ہیں اور وہاں 31مارچ کی صبح تک مریضوں کی تعداد 10ہزار 827تک جا پہنچی تھی جب کہ وہاں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 168 تک جا پہنچی۔کورونا سے نمٹنے کے لیے ترکی نے بھی جزوی لاک ڈاؤن کا نفاذ کر رکھا ہے جب کہ تعلیمی اداروں سمیت کاروباری اداروں کو بند کردیا گیا ہے اور لوگوں کو گھر میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ترک صدر نے 30 مارچ کو کورونا سے متاثر غریب افراد کے لیے قومی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی صدر نے اس فنڈ میں اپنی 7 ماہ کی تنخواہ جمع کروانے کا اعلان کردیا۔
تازہ ترین