• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، گھر پر کام کرنیوالے ملازمین کو ہر گھنٹے بعد سیلفی بھیجنے کی ہدایت

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت کی ریاستی حکومت نے گھر بیٹھ کر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ہر گھنٹے بعد سیلفی بھیجنے کی ہدایت کر دی۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق کرناٹکا کی حکومت نے قرنطینہ میں رہ کر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو پابند کیا ہے کہ وہ ہر ایک گھنٹے کے بعد اپنی سیلفی بھیجیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ گھر بیٹھ کر وہ کیا کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملازمین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی ملازم نے قانون کی خلاف ورزی کی یا ہدایت کو نظرانداز کیا تو اُسے حراست میں لے کر سرکاری قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا جائے گا۔ڈاکٹر سدھار کا کہنا تھا کہ ’اس اقدام کا مقصد ملازمین کو پابند کرنا ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر بھی سرکاری امور انجام دیں اور ہر گھنٹے بعد اپنی تصاویر حکومت کو موبائل ایپ کے ذریعے ارسال کریں، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کو سرکار کے زیر انتظام قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا‘۔اُن کا کہنا تھا کہ اس قانون کے تحت گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد رات 10 سے صبح 7 بجے تک ہر گھنٹے اپنے سیلفی پلے اسٹور پر موجود ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اس کے ذریعے بھیجیں گے جسے حکومتی ٹیم دیکھے گی اور یہی اُن کی حاضری کا سسٹم بھی ہوگا۔
تازہ ترین