• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امدادی سامان کی ترسیل،بلدیاتی نمائندوں سے کام لیا جائے،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ امدادی سامان کی ترسیل کے لئے کسی نئی فورس کی نہیں بلکہ بلدیاتی نمائندوں کی فورس سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بلدیاتی نمائندوں سے زیادہ موثر اور منظم فورس نہیں ہوسکتی۔ حکومت پاکستان ایک آرڈیننس کے ذریعے 84 ہزار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو متحرک کرے اور انکے ذریعے شہروں، گلیوں، محلوں اور دیہاتوں میں موجود لوگوں تک معلومات اور امداد پہنچائے۔ یہ بات انہوں پاکستان ہاؤس امدادی کاموں میں مصروف کارکنوں اور رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور علاج کے لیے حکومت کی جانب سے کئے گئے مثبت اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔ اس مشکل ترین وقت میں عوام توقع کرتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا ایک موقف آئے اور حکومتوں کی سطح پر ہم آہنگی ہو۔ وزیراعظم تمام وزرائے اعلیٰ سے بات کرکے جامع اور مربوط حکمت عملی ترتیب دیں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر عطیات پی ایس پی فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں۔
تازہ ترین