• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، فریال تالپور کے بینک اکائونٹس غیرمنجمد کرنیکی درخواست مسترد

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت نے فریال تالپور کے بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے تاہم عدالت نے فریال تالپور کے بچوں کے اکانٹس غیر منجمد کرکے فعال کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، احتساب عدالت اسلام آبادکے جج اعظم خان نے فیصلہ سنایا۔ انہوں نے فریال تالپور کے بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مستردکردی جبکہ فریال تالپور کے بچوں کے اکائونٹس غیر منجمد کرنے کاحکم دیدیا۔ فیصلہ میں کہاگیا ہے کہ فریال تالپور کے بچوں کے بینک اکائونٹس فعال کردیئے جائیں۔یاد رہے اس سے قبل ہونے والی سماعت کواسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی تھی جبکہ انکی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی تھی جسکے بعد 17دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی تھی۔
تازہ ترین