• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کوٹ، ٹائون کمیٹی کونسلر آکاش منجیانی کا کراچی میں انتقال، کورونا کا شک

اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)اسلام کوٹ ٹائون کمیٹی کے کونسلر28سالہ نوجوان آکاش منجیانی کراچی میں انتقال کر گئے، انتقال کی وجہ پہلے دل کا دورہ بتایا جا رہا تھا مگر بعد میں کورونا کے شک کی بنیاد پر ان کی لاش کو سرد خانے بھیج دیا گیا۔متوفی کی فیملی کے تین افراد جو کہ گزشتہ روز دن کو کراچی سے اسلام کوٹ آئے ہوئے تھے جو واپس کراچی روانہ ہو گئے۔ جہاں پر اسکریننگ ٹیسٹ کا پروسز کیا جا رہا ہے۔فیملی ذرائع کے مطابق ٹیسٹ آنے تک لاش کو سرد خانے میں ہی رکھا جائے گا۔
تازہ ترین