• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرشکیل کیخلاف کیس انتقام کا وائرس ہے،مشاہدحسین

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین نے کہا ہے کہ میرشکیل ا لرحمن کے خلاف کیس انتقام کا وائرس ہے۔مشاہدحسین نے اپنے ایک بیان میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل کیخلاف نیب کے کیس انتقام کا وائرس ہے، نیب کی جانب سے میرشکیل الرحمٰن پر لگائے گئے الزامات مضحکہ خیز ہیں۔مشاہدحسین نے کہا کہ 1986ء کاپرانا معاملہ اٹھایا گیا جس وقت 70 فیصد پاکستانی پیدا ہی نہیں ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا میرشکیل الرحمٰن کی رہائی سے متعلق خط خوش آئند ہے۔
تازہ ترین