• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ریاض شہزاد ٹائون کو آج وائرس سے پاک کرائیں گے

اسلام آباد (حنیف خالد) بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے این ڈی ایم اے کی تجویز کردہ لاکھوں افراد کی آبادیوں بہارہ کہو وغیرہ کو کلورین ملے پانی سے دھو دیا ہے اور ان آبادیوں پر چین کے شہر ووہان کے معیار کا جراثیم کش اسپرے کرنے کا پروجیکٹ منگل کی رات مکمل کر لیا آج بدھ کو بحریہ ٹائون کے آٹھوں فائر ٹنڈرز 42 واٹر بوزرز اور دوسری مشینری آلات شہزاد ٹائون (چک شہزاد)کے لاک آئوٹ کئے گئے علاقے میں کلیننگ اور اسپرے کا کام شروع کردیں گے۔ بحریہ ٹائون کے وائس چیف ایگزیکٹو کرنل خلیل نے جنگ کو بتایا کہ منگل کو فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک کے وسیع و عریض علاقے جن میں راہداریاں کمرے ڈاکٹر صاحبان کے دفاتر ایمرجنسی شامل ہے اسے کلین اور جراثیم سے پاک کیا گیا ہے۔سملی ڈیم روڈ کو کلین اور جراثیم سے پاک بنا دیا گیا ہے۔ ایک ٹیم نے شاہ پور، دوسری نے پی ٹی وی کالونی گلیوں بہارہ کہو مری روڈ کے کئی کئی منزلہ شاپنگ پلازوں بینکوں، اے ٹی وی، سیڑھیوں، گریلوں کو جراثیموں سے پاک (ڈی سینی ٹائز) کر دیا ہے۔ کرنل خلیل نے کہا کہ بحریہ ٹائوں کی ٹیموں نے پولی کلینک ہسپتال کے بعد پولی کلینک کے ڈاکٹروں نرسوں کے ہوسٹلوں کو کلورین ملے پانی سے مکمل دھو دیا ہے اور ہوسٹلوں کے اندر دیواروں چھتوں کو جراثیم کش سپرے سے ڈی سینی ٹائز کر دیا ہے۔
تازہ ترین