• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام یوسی چیئرمین غریبوں میں کھانے اورراشن تقسیم کریں ،میئرکراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی وسیم اختر نے ضرورت مند افراد کے لئے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے بھیجے گئے آٹے کے ایک ہزار تھیلے وصول کئے میئرنے کورونا سے بچاؤ مہم کے سلسلے میں برنس روڈ اور اس سےملحقہ علاقوں میں فائر بریگیڈ کے ذریعہ جراثیم کش ادویات ملے پانی کا چھڑکاؤ کا آغاز کیامنگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام یوسی چیئرمین اپنے اپنے علاقوں میں غریب لوگوں میں پکے ہوئے کھانے اور راشن تقسیم کرنے کا عمل شروع کریں۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے یوسی 26 آئی آئی چندریگر روڈ پر پکا ہوا کھانا لوگوں میں تقسیم کیا، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم اور یوسی 26 کے چیئرمین قیصر امتیاز بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ یوسی 26 کے چیئرمین قیصر امتیاز نے 800 لوگوں کے لئے روزانہ کھانے کا انتظام کرکے ایک مثال قائم کی ہے اور عام لوگوں کو 10 روپے میں ناشتہ اور 20 روپے میں دوپہر کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے جس سے ان کی عزت نفس بحال رہتی ہے کیوں کہ وہ سستا کھانا خرید کر کھا رہے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ منگل سے کھانے پینے کی دکانوں، فورڈ اسٹریٹ اور فٹ پاتھوں پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے ذریعہ جراثیم کش اسپرے کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے۔
تازہ ترین