• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتی میں 10 روز کی توسیع

لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 105 سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتی کیلئے تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی۔سی او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر کا کہنا ہے کہ اب امیدوار 105 سکولوں میں بھرتی کیلئے 10 اپریل تک درخواستیں جمع کراسکیں گے۔اس سے قبل درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی تھی۔
تازہ ترین