• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع حرام ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور(وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مرکزی مبلغ مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالعزیز نے انسانی ضرورت کی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع کو حرام قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر حضرات فوری طور پر انسانی ضرورت کی روز مرہ کی اشیاء کو عوام الناس کو مہیا کریں اور حکومت ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لے اور ان کی اشیاء کو ضبط کر کے مستحقین میں تقسیم کر دے۔ ذخیرہ اندوزی اور عوام الناس کے استعمال کی چیزوں کا ذخیرہ کرنا شرعی طور پر نا جائز ہے اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالے سے اللہ اور اللہ کے نبی ؐنے بیزاری کا اعلان کیا ہے ایسی صورتحال میں ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور اشیائے ضروریہ کو مارکیٹ سے غائب کرکے معاشرے میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ایسے عناصر ناصرف ملک و قوم کیلئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ اللہ کے عذاب کو بھی دعوت دے رہے ہیں۔
تازہ ترین