• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پر مسافر گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے،ترجمان

لاہور(کر ائم رپور ٹر)ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے نے کہا ہے کہ موٹر وے کے تمام راستے کھلے ہیں تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کرنے کی اجازت نہیں۔مال برادار گاڑیوں، گڈز ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو موٹروے پر سفر کرنے کی اجازت ہے۔ترجمان کے مطابق مال بردار گاڑیوں میں صرف اشیائے خوردنوش،تیل اور ضروری سامان کی اجازت ہے،مال برادار گاڑیوں میں عملے کے صرف دو افراد کی اجازت ہے ۔ موٹروے پر فیملی کے صرف دو افراد کو ذاتی گاڑی میں سفر کرنے کی اجازت ہے۔
تازہ ترین