• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا جیسی آفت کا مقابلہ باہمی اتحاد اتفاق سے ہی کیا جاسکتا ہے، بی اے پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ ملک اس وقت کرونا وائرس کی شکل میں تاریخ کے بہت مشکل صورتحال سے دوچار ہے ، اس سنگین بحران سے نمٹنا قومی قیادت کے تدبر کا امتحان ہے ۔ باہمی اتحاد اتفاق و قومی یکجہتی سے ہی کرونا جیسی افت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا کا سدباب تنہا حکومت کے بس کی بات نہیں اس کے لیے حکومت اپوزیشن سمیت پوری قوم کو یکجا ہوکر لڑنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے فیصلے کرنے کے لیے اجتماعی سوچ ضروری ہے اس لیے حکومت ، اپوزیشن ، تمام سیاسی جماعتوں ، دینی مکاتب فکر اور سول سوسائٹی کو مل کر انتہائی سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا تاکہ ملک و قوم کو درپیش مشکلات پر قابو پایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا ایک عالم گیر وبا ہے جو بلا تعصب رنگ و نسل ، مذہب ، فرقہ اور قوم پوری انسانیت کے لیے ایک مشکل کام ہے جس سے بچاؤ اور اس کے سدباب کے لیے توبہ استغفار اور باہمی یکجہتی ناگزیر ہے اورضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں اور حکومت تمام تر اختلافات اور مفادات سے بالاتر ہوکر اس عذاب سے نجات کے لیے جدوجہد کریں ۔
تازہ ترین