• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل صوبائی حکومت قلات میں کرونا پھیلاناچاہتی ہے‘ ٹکری شفقت لانگو

کوئٹہ(پ ر)بی این پی کے ٹکری شفقت اللہ لانگو نے کہاہے کہ صوبائی حکومت تفتان قرنطینہ سینٹر میں نااہلی سے سبق حاصل کرنے کی بجائے اب کوئٹہ اور قلات میں بھی کرونا پھیلانا چاہتی ہے کوئٹہ میں درجن کے قریب ڈاکٹرز حفاظتی سامان نہ ہونے کے باعث کرونا کا شکار ہوچکے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت کی طفل تسلیوں اور غیرسنجیدہ اقدامات کے باعث وائرس ملک بھر میں پھیلا اب بھی صوبائی حکومت سنجیدگی کامظاہر ہ کرنے کی بجائے غفلت برت رہی ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ قلات کے کسی ہسپتال اور ڈاکٹر کو ماسک ‘دستانے تک نہیں دئیے گئے حفاظتی سامان تودور کی بات ہے آغا عبدالکریم خان ہسپتال کو قرنطینہ سینٹر بنانے اور کرونا مریضوں کی قلات منتقلی صوبائی حکومت کی جانب سے علاقے میں وائرس پھیلنے کی سازش ہے جس کسی صورت قبول نہیں کرینگے اورنہ ہی قلات لاوارث ہے ۔
تازہ ترین