• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی افسران کا بازاروں کا دورہ،گرانفروشی و کم وزن روٹی پر 56گرفتار

پشاور (وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ پشاورکے افسران نے پشاور بھر میں کاروائی کر تے ہوئے گرانفروشی اور کم وزن روٹی پر 56 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان اور اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی شاہ کے ہمراہ نوتھیہ و دیگر بازاروں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران گرانفروشی اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 14افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تاجروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ پشاور کے افسران نے اندرون شہر، جی ٹی روڈ، دلزاک روڈ، کوہاٹ روڈ، یونیورسٹی روڈ اور حیات آباد سمیت دیگر علاقوں میں فلور ملوں اور آٹا ڈیلروں سمیت مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اور گرانفروشی اور کم وزن روٹی اور سرکاری آٹے کی بلیک میں فروخت پر مزید 42 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین