• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگل کرنے کا الزام ‘ جنرل سٹور مالک ضمانت پررہا

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ھائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے موٹرسائیکل پرمنشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار مقامی جنرل سٹور کے مالک کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے نورعالم خان ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم صلاح الدین سکنہ دیر کالونی کو تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران گرفتارکیاتھا جس کی موٹرسائیکل کے خفیہ خانوں سے دوکلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پرپشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی اس موقع پر عدالت کوبتایاگیاکہ جس موٹرسائیکل سے منشیات برآمد ہوئی ہے ملزم اس کی نشست پرپیچھے سوارتھااوراس کامنشیات سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ مقامی جنرل سٹورکامالک ہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی۔
تازہ ترین