• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ایڈمنسٹریٹر کالنڈی کوتل کا دورہ ‘ اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں

پشاور(نیوز رپورٹر) نیشنل پیس اینڈ جسٹس کے چیف ایڈمنسٹریٹر برائے خیبر حاجی لعل محمد نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کا دورہ کیا دورے کے دوران اْنہوں نے مختلف سرکاری اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اس موقع پر چیف ایڈمنسٹریٹر حاجی لعل محمد نے خیبر کے عوام کو یقین دلایا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے حکومت اور اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا اْنہوں نے عوام سے حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں رہنے کی استدعا کی حاجی لعل محمد نے لنڈیکوتل کے کئی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے غریب عوام میں اپنی طرف سے ماسک اور سینیٹائزر اور صابن تقسیم کئے دورے کے دوران انکے ہمراہ نیشنل پیس اینڈ جسٹس کے عہدیدار دولت شاہ آفریدی، جہانگیر خان اور لنڈیکوتل کی سماجی شخصیت بادشاہ صاحب بھی موجود تھے۔
تازہ ترین