• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریڈ کریسنٹ کا راشن اور خوراک تقسیم کا پہلا مرحلہ مکمل

پشاور(وقائع نگار) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پشاور کے رضا کاروں نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں راشن اور شہریوں میں روز مرہ خوراک تقسیم کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا اس حوالے سے پاکستان ریڈ کریسنٹ پشاور کے فوکل پرسن دانیال احسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 80 خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کر دیا گیا جبکہ 80 افراد میں روزانہ کی بنیاد پر پکا پکایا کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کیلئے 1500 فیس ماسک اور سینیٹائزرز تقسیم بھی کئے گئے جبکہ ساتھ ساتھ آگاہی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے کورونا کے پھیلاو کو روکنے میں کافی حد تک مدد ملی ہے انہوں نے کہا کہ چوک یاد گار پشاور میں مزدور طبقے کیلئے روز مرہ کی بنیاد پر کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے تاکہ انہیں تعطیل میں کھانا میسر ہو سکے اور راشن بھی تقسیم کرتے ہیں۔
تازہ ترین