• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناسے تحفظ کاسامان شمالی و جنوبی وزیرستان انتظامیہ کے حوالے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پرائم فا ؤنڈیشن پشاور نے کورونا وباءسے تحفظ، مقامی آبادی میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور شعوروآگاہی پیدا کرنے کی غرض سے طبع شدہ مواد کے علاوہ بڑی تعداد میں فیس ماسک اور صابن شمالی اور جنوبی وزیرستان قبائلی اضلاع کی سول انتظامیہ کے حوالے کردیئے ہیں۔سامان کی فراہمی کا فیصلہ دونوں کی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔ پرائم فاؤنڈیشن شمالی اورجنوبی وزیرستان میں کنسرن ورلڈ وائیڈ کے اشتراک اور یو ایس ایڈ کے مالی و ٹیکنیکل تعاون سے مقامی قبائلی آبادی کے حالات کار کی بہتری بالخصوص صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب،نیوٹریشن اور غیر فعال مراکز صحت کی بحالی اور فعالیت کے منصوبے بھی پر کام کررہی ہے، منصوبے کے ایک توسیعی پراجیکٹ کے تحت دونوں قبائلی اضلاع کی آبادی کوکورونا وائرس کے خطرات اور مضر اثرات سے بچانے کےلئے مقامی سول انتظامیہ کی درخواست پرطبع شدہ مواد جو عالمی ادارہ صحت،یونیسف اور حکومت پاکستان کی کوروناسے متعلق گائیڈ لائنز کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے جس کی انتظامیہ کے توسط سے تقسیم کاآغازکیاگیا ہے۔ طبع شدہ مواد چار ہزار پمفلٹ اور دوسو بینرز پرمشتمل ہےجبکہ کورونا سے متعلق اس اشاعتی اور آگاہی موادکے علاوہ 5060صابن کی حفاطتی ٹکیاں اور 3000حفاظتی ماسک بھی فراہم کئے گئے ہیں جو دونوں اضلاع میں برابر تقسیم کئے جائیں گے۔
تازہ ترین