• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائر سے بچائو ، صوبے بھر میں جراثیم کش سپرے کا عمل جاری

پشاور(نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخواڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122کی جانب سے صوبے بھر میں جراثیم کش سپرے کا عمل جاری ہے، سپرے مہم کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ریسکیو سٹیشن کے دورہ کے دوران کیا،جہاں انہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کا منتقل کرنے والے اہلکاروں سے ملاقات انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ریسکیو 1122 کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر خدمات فراہم کررہاہے، ریسکیو اہلکار اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر فرائض سر انجام دے رہے ہیںانہوں نے کہا کہ ، ریسکیو اہلکار قواعدو ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس اور آلات کے استعمال کو یقینی بنایا جارہاہے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کہا کہ ریسکیو انتظامیہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیٹس صوبے بھر کے سٹیشنز کو فراہم کی ہیں ، مشتبہ مریضوں کو منتقل کرنے کے بعد حفاظتی آلات کو تلف کیا جاتاہے ۔ریسکیو ایمبولینسز کو جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جاتا ہے،ریسکیو1122 صوبے بھر میں مشتبہ مریضوں کو منتقل کر چکی ہے،ان کا مذید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے صوبے بھر میں جراثیم کش سپرے کا عمل جاری ہے، سپرے مہم کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونگے، ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ خدمات کو سرکاری اور عوام الناس کی طرف سے سراہا جارہاہے، ریسکیو1122 مربوط حکمت عملی کے تحت کورونا وائرس سے بچاؤ، تدارک اور آگاہی کے لیے کام کررہی ہے۔
تازہ ترین