• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلنے کا انوکھا طریقہ


برطانوی شہریوں نے بوریت دور کرنے اور لاک ڈاؤن کے دوران باہر گھومنے کا انوکھا طریقہ نکال لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برطانوی جوڑا سر سے پیر تک پتوں والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کے باعث وہ کسی بڑے سے پودے کی مانند لگ رہے ہیں اور آرام سے باہر گھوم رہے ہیں جب کوئی گاڑی آتی ہے تو وہ لوگ ایسے رک جاتے ہیں جیسے کوئی پودا ہو۔

برطانوی جوڑے کی قرنطینہ سے باہر آنے کے انوکھے طریقے کی ویڈیو ان کے پڑوسیوں نے سوشل میڈیاپر شیئرکی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جسے اب تک 1 کروڑ 65 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔