• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


’’وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ 2020 ‘‘قائم کردیا گیا ، فنڈ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف قومی مدافعت میں معاونت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وباء کے خلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے ریلیف فنڈقائم کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بینک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر "786 786 4162" پر بجھوائیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات اور عطیات کی منتقلی کے حوالے سے ہدایات کے لیے ’یو آر ایل ‘(https://www.nbp.com.pk/COVIDFUND/index.aspx)بھی دیا ہے۔

تازہ ترین