اسلام آباد (اے پی پی) مارچ 2019ءکے مقابلہ میں مارچ 2020ءکے دوران صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 10.2 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ فروری 2020ءکے مقابلہ میں مارچ 2020ءکے دوران قیمتوں کے حساس اشاریہ (سی پی آئی) میں 12.4 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2020ءکے دوران سی پی آئی کی افراط زر کی شرح 9.3 فیصد رہی ہے جبہ فروری 2020ءکے دوران یہ شرح 11.2 فیصد اور مارچ 2019ءکے لئے 8.9 فیصد رہی تھی۔ پی بی ایس کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2020ءمیں سی پی آئی کی افراط زر میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ فروری 2020ءمیں سی پی آئی کی افراط زر میں 1.9 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ دوسری جانب دیہی علاقوں کے سی پی آئی کی افراط زر مارچ 2020ءمیں 11.7 فیصد بڑھی ہے جبکہ فروری 2020ءکے دوران اس میں 14.2فیصد اضافہ ہوا تھا اور مارچ 2019ءکے لئے یہ شرح 8.2 فیصد زیادہ رہی تھی۔ اس طرح مارچ 2020ءکے دوران دیہی علاقوں میں سی پی آئی کی افراط زر کی شرح میں اضافہ کا تناسب 0.1 فیصد رہا جبکہ فروری 2020ءمیں 1.0 فیصد کمی ہوئی تھی اور مارچ 2019ءکے دوران اس میں 2.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق مارچ 2019ءکے دوران قیمتوں کے حساس اعشاریہ (ایس پی آئی) میں 11.8فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ فروری 2020ءمیں 14.5فیصد اور مارچ 2019ءکے لئے سی پی آئی میں 10.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔