• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی پیدا کرنیوالی مشینری کی درآمد میں 106 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) فروری 2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمد میں 106.23 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2020ءکے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات 22.8ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ جنوری 2020ءکے دوران درآمدات کا حجم 11.05 ارب روپے رہا تھا، اس طرح جنوری 2020ءکے مقابلہ میں فروری 2020ءکے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 11.75ارب روپے یعنی 106.23 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین