• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کرنیوالی دوخواتین زیر حراست

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) بےنظیر بھٹو ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کرنے والی دوخواتین کو حراست میں لے لیاگیا۔ترجمان راولپنڈٖی پولیس کے مطابق بدھ کونجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ریسکیو 1122 کے ذریعے دو خواتین اپنے مریض کولے کر ہسپتال پہنچیں، جہاں انہوں نے اچانک ڈیوٹی پرموجود لیڈی ڈاکٹر پرتشددشروع کردیا، انکے چہرے سے ماسک کھینچ کراتاردیا اور تھپڑ مارے۔ ایس ایچ اووارث خان نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے اورتشددکرنے والی خواتین کولیڈیزپولیس کے ذریعے حراست میں لے لیا۔ ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے کہاہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں جان پر کھیل کر عوام کی خدمت کرنے والے مسیحاؤں سے کسی کو زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دی جاۓ گی۔
تازہ ترین