• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ٹیسٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی وضاحت

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاور نے کے ایم یو ریفرنس لیبارٹری میں کورونا ٹیسٹوں میں تاخیر اور لیب کی استعداد میں کمی سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کو من گھڑت اور بدنیتی پرمبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے ایم یو انتظامیہ اور بالخصوص ریفرنس لیب کا عملہ کورونا وباء سے لڑنے اور ٹیسٹوں کی تشخیص کے ضمن میں پچھلے کئی دنوں سے دن رات جو خدمات انجام دے رہا ہے اس کی صوبے کے تمام اعلیٰ سرکاری حکام باربار تعریف کر چکے ہیں جو ان فرنٹ لائن ورکرز پر اعتماد کامظہر ہے جوتمام تر خطرات کے باوجود اپنے فرائض انتہائی ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔یونیورسٹی ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق ریفرنس لیب، جس کی کورونا وباء کے آغاز میں یومیہ ٹیسٹوں کی استعداد محض 50تھی، کی مجموعی استعداد میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی خصوصی ہدایت پرپچھلے چند دنوں کے دوران 300تک اضافہ ہوچکا ہے جب کہ اگلے دوچار دنوں میں یہ تعداد 700تک پہنچانے کے تمام انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں، لیبارٹری میں 24گھنٹے تین شفٹوں میں ٹیسٹ کئے جارہے ہیں لہٰذاان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
تازہ ترین