• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں 13 آٹا ڈیلرز گرانفروشی پر گرفتار ،سرکاری کوٹہ منسوخ

پشاور (وقائع نگار ) محکمہ خوراک کی ٹیموں نے گذشتہ روز پشاور کے مختلف علاقوں میں سرکاری لسٹ کے مطابق آٹا ڈیلرز کوچیک کیا اور ریٹ کے بارے میں لوگوں سے معلومات حاصل کیں ۔کارروائی کے دوران 13 آٹا ڈیلرز کو سرکاری ریٹ 808 کی بجائے 830 روپے میں فروخت کرتے پایا گیا گرفتار ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کا ایک سرکاری کوٹہ بھی منسوخ کیا جائے گا محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ آٹے کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا۔
تازہ ترین