• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی بارشوں کے نقصانات پر اظہارافسوس

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع خیبر، لکی مروت اور صوابی میں بارشوں کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں حکومت متاثرین کوتنہانہیں چھوڑے گی اور اُن کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے جاںبحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔
تازہ ترین