کورونا وائرس کے باعث انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، سیزن 2020ء میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کا انعقاد نہیں ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ اور بیشتر ٹیموں نے کاؤنٹی چیمپئن شپ منسوخی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اس متعلق جلد اعلان کرے گا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو سیزن کے دوران ترجیح دی جائے گی ، میڈ یا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 3 ماہ میں چیمپئن شپ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
پاکستان ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ میں سیریز کھیلنا ہیں، جبکہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو رواں سیزن 300 ملین پاونڈز نقصان کا خدشہ ہے۔