• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار فرحان علی آغا نے کورونا کے خلاف جنگ میں سندھ حکومت کی کاوشوں کو سراہا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار نے 50 سیکنڈ کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، ویڈیو کے آغاز میں فرحان علی آغا نے سندھ حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کاوشوں اور لاک ڈاؤن کے بروقت فیصلے کی بدولت ہی ہم کورونا جیسے وبائی مرض کو کنٹرول کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں خصوصی طور پر کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر ارشاد سودھر کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ’ڈی سی ساؤتھ نے کورونا کے خلاف جنگ میں پیش پیش رہ کر اپنی خدمات انجام دیں۔‘

اداکار کا کہنا تھا کہ ایسی سول سروس ہمارے پاس موجود ہو تو ہم کسی بھی مشکل سے با آسانی نکل سکتے ہیں۔

سندھ حکومت اور ڈی سی ساؤتھ ارشاد سودھر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرحان علی آغا نے عوام سے گھروں پر رہنے کی تاکید کی اور کہا کہ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ہم اس وبا سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرلیں۔

تازہ ترین