• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏ ایم سی سی میڈیکل اسٹاف کی مدد کیلئے میدان میں آگیا

مارلیبون کرکٹ کلب عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر میڈیکل اسٹاف کی مدد کے لیے میدان میں آگیا ہے۔

مارلیبون کرکٹ کلب کے مطابق میڈیکل اسٹاف کی کورونا وائرس کے خلاف لڑنے میں مدد کے لیے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی پارکنگ میڈیکل اسٹاف کو دی جا ئے گی جبکہ قریبی اسپتالوں کو اسٹوریج کے لیے بھی جگہ فراہم کی جائے گی۔

ایم سی سی کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹاف کی 75 گاڑیوں کے لیے پارکنگ بھی دستیاب ہے۔

مارلیبون کرکٹ کلب کے مطابق اسٹیڈیم سے ملحقہ ویلنگٹن اسپتال کو اسٹوریج کے لیے جگہ دی گئی ہے۔

تازہ ترین