• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ نےوبائی مرض کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے بچاؤکے لیے سماجی دوری کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری نے بہت سی زندگیاں بچائی ہیں۔

ماضی کے اوپننگ بیٹسمین نے ایک ٹوئٹر پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ امپیرئیل کالج لندن کی ایک رپورٹ کے مطابق سماجی دوری کے نتیجے میں دنیا بھر میں اب تک 5 لاکھ 90 ہزار لوگوں کی جانیں بچائی جا چکی ہیں۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سماجی دوری کے فیصلے پر قائم رہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے دنیا بھر میں کہیں مکمل اور کہیں جزوی لاک ڈاؤن  کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

تازہ ترین