• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس، پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانیوں کیلئے امدادی مہم کا آغاز

 فرانس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر سخت لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پاکستان کے سفارت خانہ نے مشکلات کا شکار پاکستانیوں کیلئے امدادی مہم کا آغاز کر دیا۔

اس سلسلے میں پیرس میں پاکستان کے سفارت خانے  نے اُن پاکستانیوں کی امداد کیلئے راشن تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے جنہیں فرانس میں لاک ڈاؤن کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فرانس میں متعین پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سفارت خانہ پاکستانی کمیونٹی ایسوسی ایشنز اور مقامی مخیر تنظیموں کے ساتھ مل کر ضرورت مند لوگوں میں اشیاء خور و نوش کی اشیاء تقسیم کرے گا۔

پاکستانی کمیونٹی کے وہ اراکین جنہیں اشیائے خورد و نوش کی ضرورت ہو براہ مہربانی اِن نمبروں 014562232 اور  0637281541پر رابطہ کریں یا سفارت خانہ کی ویب سائٹ parepparis@mofa.gov.pk  یا consular@pakembparis.com سے رجوع کریں۔

سفیر پاکستان نے پاکستانی کمپنیوں، تنظیموں اور سماجی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جو اس کار خیر میں سفارت خانہ کا بڑھ چڑھ کرساتھ دے رہی ہیں۔

تازہ ترین