• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی نصف تعداد یورپی ملکوں میں

یورپ بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے،دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی نصف تعداد یورپی ملکوں سے ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپ بھر میں کورونا سے 5 لاکھ8 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اموات34ہزار571 ہوگئی ہیں۔

یورپ میں اٹلی اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں،اٹلی میں 13 ہزار155 اوراسپین میں10 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔

اٹلی اور اسپین دونوں میں ایک ایک لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

تازہ ترین