• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس: انڈونیشیا نے 18 ہزار قیدی رہا کردیئے

انڈونیشیا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر18 ہزار قیدیوں کورہا کردیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا نے 30 ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرکھا ہے۔

افغانستان نے بھی گزشتہ ہفتےاعلان کیا تھا کہ وہ 10ہزار قیدیوں کو رہا کرے گا۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار سے بڑھ گئی ہے، جبکہ  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 48 ہزار 558 ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین