• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک قوم بن کر کورونا کا مقابلہ کریں گے، وزیر اعظم

ایک قوم بن کر کورونا کا مقابلہ کریں گے، وزیر اعظم


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک قوم بن کر کورونا وائرس کے چیلنج سے نبرد آزما ہوں گے، جبکہ اس سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی پالیسی اپنائی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا کی تازہ صورت حال پر بریفنگ بھی دی۔

عمران خان نے کہا کہ یکجہتی سے چین کی طرح ہم بھی کورونا کو شکست دیں گے اور این سی سی کمیٹی کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاٹی (این ڈی ایم اے) سمیت دیگر اداروں کو مزید فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں درست ڈیٹا کی دستیابی نہایت اہمیت کی حامل ہے، جبکہ درست ڈیٹا کی فراہمی سے متعلق کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں حالات دنیا سے مختلف ہیں، یہاں ہمارا مقابلہ محض کورونا سے ہی نہیں غربت اور بے روزگاری سے بھی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہر فیصلہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

تازہ ترین