• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی مزید 165 افراد میں تصدیق ہوگئی ہے ، جس کے بعد سعودیہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1885 ہوگئی ہے ۔

وزارت صحت سعودی عرب کا کہنا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 64افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ملک میں صحت یاب مریضوں کی تعداد328ہوگئی ہے ۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے مزید5افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد21ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین