• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے روس اور سعودی عرب تیل کی پیداوار میں کمی کرینگے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی اپنے دوست سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت ہوئی ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان روسی صدر ولادی میرپیوٹن سے گفتگو کرچکے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں تیل کی پیداوار میں 10ملین بیرل کی کمی کریں گے۔

صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ 10ملین بیرل یا زیادہ کمی ہوئی تو یہ تیل اور گیس صنعت کے لیے بڑا اچھا ہوگا۔ 

دریں اثنا سعودی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب آئندہ چند ماہ میں یومیہ 10 ملین بیرل سے زائد تیل برآمد کرنے لگےگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اندرون ملک اپنی توانائی کی ضروریات گیس سے پوری کرنے لگا ہے۔

تازہ ترین